کے کے پاٹھک نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کافون نہیں اٹھانے پر 67 بی ای او کی تنخواہ روک دی
پٹنہ ، 20 اپریل (ہ س)۔ بہار حکومت کے سب سے زیادہ سرخوں میں رہنے والے افسر محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف
کے کے پاٹھک نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کافون نہیں اٹھانے پر 67 بی ای او کی تنخواہ روک دی


پٹنہ ، 20 اپریل (ہ س)۔ بہار حکومت کے سب سے زیادہ سرخوں میں رہنے والے افسر محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک نے فون نہیں اٹھانے والے بہار کے 25 اضلاع کے 67 بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) کی تنخواہ روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کال نہ اٹھانے پر ان 67 بی ای او کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔

کے کے پاٹھک نے جن افسران کے خلاف یہ حکم جاری کیا ہے ان میں نالندہ ، پٹنہ ، پورنیہ ، روہتاس ، سہرسہ ، سمستی پور ، سارن ، سیتامڑھی ، سیوان ، شیخ پورہ ، سپول ، ویشالی اور مغربی چمپارن، ارریہ ، اورنگ آباد ،بانکا ، بھاگلپور ،بھوجپور ، بکسر ، مشرقی چمپارن ، گوپال گنج ، کشن گنج ، مدھوبنی اور مظفر پور شامل ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) کو خط بھیجا اور 67 بی ای او کی تنخواہ فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ۔

ڈی ای او سے کہا گیا ہے کہ وہ ان بی ای او سے وضاحت طلب کریں کہ یہ لوگ فون کیوں نہیں اٹھاتے ۔ یہ لوگ بار بار کال کرنے پر بھی کال ریسیو نہیں کرتے۔ جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں موصول ہونے والی شکایات کے حوالے سے انہیں فون کی جاتی ہیں، بی ای او فون اٹھانا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔ محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ان بی ای او کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے اگر ان کی تنخواہ پہلے ہی روک دی گئی ہیں۔ اگر کوئی پہلے ہی معطل ہے یا ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کی گئی ہے تو سپلیمنٹری چارج شیٹ تیار کریں اور سخت کارروائی کی سفارش کریں۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام


 rajesh pande