گزشتہ39 برسوں سے سدی پیٹ پر کے سی آرخاندان مسلط:ایم رگھونندن راؤ
حیدرآباد، 20 ۔ اپریل(ہ س)۔حلقہ لوک سبھا مید ک سے بی جے پی امیدوارایم رگھو نندن راؤ نے سابق وزیراعلی
گزشتہ39 برسوں سے سدی پیٹ پر کے سی آرخاندان مسلط:ایم رگھونندن راؤ


حیدرآباد، 20 ۔ اپریل(ہ س)۔حلقہ لوک سبھا مید ک سے بی جے پی امیدوارایم رگھو نندن راؤ نے سابق وزیراعلی وبی آرایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف اہم تبصرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 1985میں کے سی آرجب پہلی بارسدی پیٹ سے بطورایم ایل اے منتخب ہوئے تھے تب سے اس حلقہ پرکے سی آرخاندان کی حکمرانی ہے۔اس طرح سدی پیٹ حلقہ پرگزشتہ39برسوں سے کے سی آرخاندان کا تسلط ہے نانگنورمنڈل کے موضع کوٹن پلی میں وینکٹیشوراسوامی مندرمیں خصوصی پوجاکے بعد وہاں موجود افرادسے خطاب کرتے ہوئے رگھونندن راؤنے آج کہا کہ کے سی آرکوکالیشورم راؤ کے نام سے پکاراجاتاتھامگرنانگنورمنڈل کے ایک بھی تالاب میں پانی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ الیکشن ایسا الیکشن نہیں ہے کہ بی آرایس ایم ایل سی کے کویتاکو تہاڑ جیل سے باہرنکالاجاسکے۔انھوں نے کہاکہ یہ بات ابھی صاف نہیں ہوپائی ہے کہ بی آرایس کے سینئرقائد وسابق وزیرٹی ہریش راؤکانگریس میں شامل ہوں گے یاپھربی آرایس میں ہی موجود رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ بی جے پی نے کاماریڈی میں کے چندرشیکھرراؤ کوشکست فاش دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ سے ایلکا تورتی سڑک کے تعمیری کام مرکز1600 کروڑروپے فنڈس سے انجام دیئے ہیں۔مرکزی حکومت نے مزید 5برسوں تک غریبوں میں مفت راشن کی تقسیم اسکیم میں توسیع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے بی جے پی کو کامیاب کراناچاہئے۔نریندرمودی کی وجہ سے ملک میں اسلامک عسکریت پسندی ختم ہوئی ہے۔راؤنے کہاکہ ملک میں ہندومت کے تحفظ کیلئے وزیراعظم مودی کی ایک اوربارکامیابی ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار/


 rajesh pande