جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 42 سیاسی شخصیات کو سرکاری رہائش گاہ سے بے دخلی کے شو کاز نوٹس جاری کیے ۔
جموں ،20 اپریل (ہ س)،جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 42 سیاسی شخصیات کو سرکاری رہائش گاہوں سے بے دخل
جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 42 سیاسی شخصیات کو سرکاری رہائش گاہ سے بے دخلی کے شو کاز نوٹس جاری کیے ۔


جموں ،20 اپریل (ہ س)،جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 42 سیاسی شخصیات کو سرکاری رہائش گاہوں سے بے دخلی کے شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ محکمہ نے یہ نوٹس عدالت کی ہدایت پر جاری کیے ہیں۔ محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے ان پر قبضہ ختم کرنے کی ہدایت کے بعد بھی یہ سیاستدان سرکاری بنگلوں پر قابض رہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سینکڑوں لوگوں کو بے دخل کیا، جن میں زیادہ تر مختلف میڈیا اِداروں کے ساتھ کام کرنے والے صحافی تھے ۔لیکن کشمیر اور جموں دونوں میں بااثر سیاستدانوں کو بے دخل کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔محکمہ اسٹیٹ کی طرف سے سیاسی اور سماجی شخصیات کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں غلام نبی آزاد، مظفر حسین بیگ، کویندر گپتا، سجاد غنی لون، مولوی عمران رضا انصاری، ست شرما، جی ایم سروڑی، سنیل شرما، عبدالغنی وکیل، عبدالمجید پڈر، حکیم محمد یاسین، رویندر رینا، آر ایس پٹھانیا، پردیپ شرما، وبود گپتا، دلیپ سنگھ پریہار، رویندر شرما، نیلم لنگیہ، شعیب نبی لون، عبدالرشید، ایم ایس پنڈت پوری، راجہ منظور، نظام الدین بھٹ، میر محمد فیاض، ظفر اقبال منہاس، عبدالرحیم راتھر، بشیر احمد ڈار، محمد امین بھٹ، صوفی یوسف، محمد یوسف تاریگامی، یاسر ریشی، سریندر امبردار، محمد عباس وانی، شفیق میر، شلپی ورما، طارق احمد کین، شیخ اشفاق جبار، زاہد حسین جان، ایس ایس چنی، سونا اللہ لون، اور ریاض احمد میر شامل ہیں ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ان قابضین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر یا ورچوئل موڈ کے ذریعے ڈائریکٹر اسٹیٹس کے سامنے پیش ہوں تاکہ وہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ تحریری جواب دیں۔اصغر/ہندوستھان سماچار

/سلام


 rajesh pande