جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گرنے سے گاڑیوں کی آمدرفت معطل
جموں ،20 اپریل (ہ س)، جموں سری نگر قومی شاہراہ مختصر وقت تک بحال ہونے کے بعد ہفتہ کو رامبن ضلع میں ک
JkNHW


جموں ،20 اپریل (ہ س)، جموں سری نگر قومی شاہراہ مختصر وقت تک بحال ہونے کے بعد ہفتہ کو رامبن ضلع میں کئی مقامات پر چٹانوں اور مٹی کے تودے گرنے کے بعد ایک بار پھر بند ہو گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈلواس ،مہڑ گنگرو اور کشتواڑی پتھر کے مقام پر چٹانوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سڑک کو جلد سے جلد صاف کرنے کے لیے افراد اور مشینری کو کام میں لگا دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ جب تک سڑک مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتی شاہراہ پر سفر نہ کریں۔ٹریفک حکام نے ایکس پر ایک پوسٹ پر کہا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈلواس ، مہڑ ، گنگرو اور کشتواڑی پتھر میں بحالی کا کام جاری ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب تک سڑک مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتی، سفر نہ کریں۔

اصغر/ہندوستھان سماچار

/سلام


 rajesh pande