کٹیہار میں نتیش کمار نے خاندان پرستی کو لے کر لالو یادو پر کیازبانی حملہ
کٹیہار، 20 اپریل (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہفتہ کے روز کٹیہار کے ڈومریا میں این ڈی اے ام
کٹیہار میں نتیش کمار نے خاندان پرستی کو لے کر لالو یادو پر کیازبانی حملہ


کٹیہار، 20 اپریل (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہفتہ کے روز کٹیہار کے ڈومریا میں این ڈی اے امیدوار دلال چند گوسوامی کے حق میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں نتیش کمار نے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو پر سخت نشانہ لگایا۔ خاندان پرستی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب لالو یادو کرپشن کے الزام میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے دستبردار ہوئے تو انہوں نے اپنی اہلیہ (رابڑی دیوی) کو وزیر اعلیٰ ، اپنے دو بیٹوں کو وزیر بنایا اور اب ان کی دو بیٹیاں بھی لوک سبھا الیکشن لڑ رہی ہیں۔

لالو یادو پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا کوئی اتنے بچوں کو جنم دیتا ہے ؟ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں پہلے جنگل راج تھا۔ بہار میں جب این ڈی اے کی حکومت بنی تو جنگل راج کا خاتمہ ہوگیا۔ اب سات عزائم پروگرام کے تحت تعلیم ، سڑکیں ،اسپتال ، رہائش سمیت تمام شعبوں میں ترقی ہوئی ہے ۔ آر جے ڈی پر مسلمانوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این ڈی اے کے دور حکومت میں انہوں نے سماج کے ہر طبقے کے لیے بغیر کسی امتیاز کے کام کیا۔

ہندوستھان سماچار/افضل/سلام


 rajesh pande