وائی ایس آر کانگریس کی غریب امیدوار161کروڑ اثاثوں کی مالک کیسے بن گئیں؟
امراوتی، 20 ۔ اپریل(ہ س)۔ آندھراپردیش کے حلقہ اسمبلی یمگنور کے وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی امیدوار ب
وائی ایس آر کانگریس کی غریب امیدوار161کروڑ اثاثوں کی مالک کیسے بن گئیں؟


امراوتی، 20 ۔ اپریل(ہ س)۔ آندھراپردیش کے حلقہ اسمبلی یمگنور کے وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی امیدوار بی رینو کا جنہیں حالیہ دنوں وزیراعلی اے پی جگن موہن ریڈی نے غریب قراردیاتھا،161.21 کروڑ مالیت کے خاندان کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔ضلع کرنول کے حلقہ یمگنورکے اسمبلی انتخابات میں پرچہ نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ داخل کرتے ہوئے سابق ایم پی نے اپنے خاندان کے اثاثوں کااعلان کیا ہے۔ حلف نامہ کے مطابق رینو کا اوران کے شوہرشیواسنیل کانت کے پاس منقولہ اثاثہ جات142.46کروڑروپے ہیں۔ جبکہ غیرمنقولہ اثاثہ18.75 کروڑروپے بتائے گئے ہیں۔ان پر7.82کروڑ کے واجبات بھی ہیں۔خاتون تاجررینوکاکوآٹوموبائل ڈیلرشپ ہے۔ علاوہ ازیں وہ ہوٹلوں اورتعلیمی اداروں کی مالکن بھی ہیں۔بُٹہ کنونشن بھی ان کی ذاتی ملکیت ہے۔ دن کے اثاثوں میں شہرحیدرآباد کے مادھا پوراورعزت نگرمیں پلاٹس اور عمارتیں بھی شامل ہیں۔2014میں رینوکا،امیرترین پارلیمنٹرین تھیں تب انہوں نے 242.62 کروڑکے اپنے اثاثوں کااعلان کیاتھا۔2017میں انہوں نے حلقہ لوک سبھا کرنول سے وائی ایس آرسی پی ٹکٹ پرمقابلہ کیا تھااورکامیابی حاصل کی تھی۔انہوں نے اپنے قریبی حریف ٹی ڈی پی امیدواربی ٹی نائیڈوکو44ہزارووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ وہ،اس وقت کی حمراں جماعت ٹی ڈی پی میں شامل ہوگئی تھیں تاہم 2019 کے انتخابات سے چند ہفتوں قبل وہ دوبارہ وائی ایس آرکانگریس پارٹی میں واپس آگئی تھیں۔کیونکہ ٹی ڈی پی نے حلقہ کرنول سے کوٹلہ جیہ سوریہ پرکاش ریڈی کوٹکٹ دینے کا اعلان کیاتھا۔حالیہ دنوں وزیراعلی جگن نے کرنول میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رینو کا کوغریب امیدوارقراردیاتھا اورکہاکہ ان کے (رینوکا) کے اثاثہ جات محدود ہیں۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande