مین پوری سڑک حادثے میں چار خواتین ہلاک، 24 زخمی
مین پوری، 20 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے بھوگاو¿ں تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے-34 پر دوارکاپوری کٹ کے قری
مین پوری سڑک حادثے میں چار خواتین ہلاک، 24 زخمی


مین پوری، 20 اپریل (ہ س)۔

ضلع کے بھوگاو¿ں تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے-34 پر دوارکاپوری کٹ کے قریب ایک ٹرک کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں 4 خواتین جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ونود کمار نے بتایا کہ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت اودھیش کی بیوی پھول متی، دفیدار کی بیوی رماکانتی اور راجیش کی بیوی سنجے دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔ ان خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دوران دروپدی دیوی کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ چوبیس افراد زخمی اوراسپتال میں داخل ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ قنوج کے کنور پور گاو¿ں کے رہنے والے وریندر سنگھ کی بیٹی کی شادی بیچوا تھانہ علاقہ کے بیلدھرا گاو¿ں میں ہوئی تھی۔ بیٹی کے ہاں پیدا ہونے والے بیٹے کے نام رکھنے کی تقریب جمعہ کو منعقد ہوئی۔ اس میں حصہ لینے کے لیے وریندر اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ ٹریکٹر ٹرالی میں بیلدھارا گئے تھے۔ ہفتہ کی صبح گھر لوٹتے وقت بھوگاو¿ں علاقہ کے دوارکاپور کے قریب ٹریکٹر کی لائٹ ٹوٹ گئی۔ لائٹ ٹھیک کرنے کے لیے ڈرائیور نے ٹریکٹر سڑک کے کنارے کھڑا کر دیا۔ اسی دوران ٹرک نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں چار خواتین کی موت ہو گئی اور 24 افراد زخمی ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande