تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسوں میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی
حیدرآباد، 20 ۔ اپریل(ہ س)۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ا
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسوں میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی


حیدرآباد، 20 ۔ اپریل(ہ س)۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔انہوں نے ملکاجگری لوک سبھا حلقہ سے پارٹی امیدوار ای راجندر کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کیا جس میں ایک اورمرکزی وزیرہردیپ سنگھ پوری نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ کانگریس اوربی آرایس جھوٹاپروپگنڈہ کررہے ہیں۔ریاست کی تمام پارٹیاں دراصل بی جے پی سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ عوام کا بی جے پی۔این ڈی اے حکومت پر بھروسہ ہے جس نے پچھلے دس سالوں سے ترقی اور بہبود فراہم کئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande