امت شاہ کا آج راجستھان اور اتر پردیش میں تین مقامات پر جلسہ عام
امت شاہ کا آج راجستھان اور اتر پردیش میں تین مقامات پر جلسہ عام نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ ج
امت شاہ کا آج راجستھان اور اتر پردیش میں تین مقامات پر جلسہ عام


امت شاہ کا آج راجستھان اور اتر پردیش میں تین مقامات پر جلسہ عام

نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ آج راجستھان اور اتر پردیش کے انتخابی دورے پر رہیں گے۔ بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر مرکزی وزیر امت شاہ کے آج کے انتخابی دورے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ شاہ ان ریاستوں میں بی جے پی کے تین عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق بی جے پی لیڈر شاہ آج سب سے پہلے راجستھان پہنچ رہے ہیں۔ وہ صبح 11 بجے بھیلواڑہ لوک سبھا حلقہ میں ہوں گے۔ شاہ اس لوک سبھا حلقہ کے جہاز پور کے شکر گڑھ میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ 12:30 بجے کوٹا کے سی اے ڈی گراونڈ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

بی جے پی پوسٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ اس کے بعد اتر پردیش کے متھرا پہنچیں گے۔ وہ متھرا سے ورنداون جائیں گے۔ ورنداون میں شام چار بجے پریا کانت جو مندر گراونڈ میں پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande