زوجیلا پاس پر سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد زخمی
گاندربل، 19 اپریل (ہ س): وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے زوجیلا پاس پر جمعہ کو ایک سڑک حادثے میں کم از
زوجیلا پاس پر سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد زخمی


گاندربل، 19 اپریل (ہ س): وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے زوجیلا پاس پر جمعہ کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ پانی نالہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں جموں کے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پی ایچ سی سونمرگ لے جایا گیا جہاں سے 3 کو صورہ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ہندوستھان سماچار/عبد الواحد


 rajesh pande