چندر پور ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ، بعض مقامات پر ای وی ایم کی خرابی سے ووٹنگ میں تاخیر
چندر پور ، 19 اپریل (ہ س) چندر پور لوک سبھا حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سات بجے سے ووٹنگ کا ع
Voting started with excitement in Chandrapur


چندر پور ، 19 اپریل (ہ س) چندر پور لوک سبھا حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سات بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ چندر پور ضلع ہمیشہ اپنے درجہ حرارت کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے ووٹروں سے صبح سویرے ووٹ ڈالنے اور گرمی سے خود کو بچانے کی اپیل کی تھی۔ اس پکار پر لبیک کہتے ہوئے بعض علاقوں میں شہریوں نے گرمی کے خوف سے پولنگ اسٹیشن پر صبح سے ہی ہجوم لگا رکھا تھا۔

جیواتی تعلقہ میں ییلا پور پولنگ نمبر 180 مشین میں کنٹرول یونٹ غلط ہونے کی وجہ سے پولنگ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے 8:20 پر شروع ہوئی۔ کورپنا تعلقہ کے بی بی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 70 پر صبح سے ہی ووٹروں کا ہجوم تھا، موسم گرما کے درجہ حرارت میں اضافے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ووٹنگ کے لیے جگہ جگہ قطاریں لگی ہوئی ہیں۔گڈچیرولی-چیمور حلقہ نمبر 290کے چیمور تعلقہ میں پالاسگاؤں پولنگ اسٹیشن تقریباً آدھے گھنٹے کے شروع ہوئی۔

ہندوستان سماچار/ نثار/عبد الواحد


 rajesh pande