مہاراشٹر کے گونڈیا میں نئے شادی شدہ جوڑےنےرخصتی سے قبل ڈالے ووٹ
گونڈیا ، 19 اپریل (ہ س) لوک سبھا انتخابات کے لیے آج پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی۔ ووٹ کا حق استعمال کرنے
Voting rights exercised by newly married couple


گونڈیا ، 19 اپریل (ہ س) لوک سبھا انتخابات کے لیے آج پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی۔ ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے ووٹرصبح سات بجے سے ہی پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئے۔ وارڈ نمبر 8 کی اسنیہل ارون شکلا کی شادی جمعرات (18) کو ارجونی موڑ میں کوستوبھ اوستھی سے ہوئی۔ آج جمعہ کا دن دلین کی رخصتی طئے کی گئی تھی رخصتی سے قبل دونوں دلہا دلہن پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے پولنگ اسٹیشن پر صبح سے ہی ہجوم ہے۔گزشتہ دو روز سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پارہ چالیس تک پہنچ گیا ہے۔ اس لیے ووٹ ڈالنے کے لیے جمعہ کی صبح سے ہی ووٹروں کا پولنگ اسٹیشن پر ہجوم تھا۔ پولنگ اسٹیشن پر معذور اور بزرگ ووٹرز کے لیے وہیل چیئرز کا انتظام کیا گیا تھا۔ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے دیہی علاقوں میں بھی رائے دہندوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹروں کو گھروں سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ہندوستان سماچار/ نثار/عبد الواحد


 rajesh pande