طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے پارٹی دفتر میں لگائی آگ
طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے پارٹی دفتر میں لگائی آگ کولکاتا، 19 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال میں پہ
طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے پارٹی دفتر میں لگائی آگ


طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے پارٹی دفتر میں لگائی آگ

کولکاتا، 19 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل حکمراں ترنمول کانگریس کے دفتر کو آگ لگانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس کا الزام بی جے پی پر عائد ہوا ہے۔

ترنمول نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے حامی لوگوں نے جمعرات کی رات طوفان گنج-2 بلاک کے بروکوڈالی-1 گرام پنچایت کے ہری ہاٹ علاقے میں ان کے عارضی انتخابی پارٹی دفتر کو آگ لگا دی۔ بروکوڈالی-1 آئی این ٹی ٹی یو سی کے صدر انیل برمن نے اس تناظر میں کہا، ’’لوگوں نے بی جے پی کو مسترد کر دیا ہے، اس لیے وہ اب لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande