ڈوڈہ میں بارش کے باوجود جسمانی معذوری کا شکار افراد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔
جموں ،19 اپریل (ہ س)، جموں و کشمیر کے ادھم پور کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ میں جمعہ کی صبح ہونے والی تیز ب
Disable Voter


جموں ،19 اپریل (ہ س)، جموں و کشمیر کے ادھم پور کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ میں جمعہ کی صبح ہونے والی تیز بارش نے رائے دہندگان کو اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں تک جانے میں دشواریاں پیدا کیں ۔تاہم لوگ بارش کے باوجود اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے گھروں سے نکل پڑے ، دوپہر تک موسم میں بہتری آنے کے بعد لوگ مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر قطاروں میں کھڑے پائے گئے ۔ضلع ڈوڈہ کے گولی باغ میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے پولنگ اسٹیشن پر ایک خاتون اور مرد ووٹر کو پالکی پر اُٹھاکر ووٹ دینے کے لئے گھر سے پولنگ بوتھ اور وہاں سے واپس گھر پہنچایا گیا ۔گولی باغ کے دھرمیندر سنگھ چند سال پہلے ایک حادثے میں جسمانی معذوری کا شکار ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ کسی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے لیکن اس بار انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آج انہیں وہیل چیئر اور پالکی کی مدد سے پولنگ اسٹیشن لایا گیا۔ دھرمیندر سنگھ کی طرح اس بار دیگر جسمانی طور پر معذور افراد کی تعداد ضلعی انتخابی حکام کی مدد سے پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچ سکتی ہے۔ ان افراد کو پولنگ سٹیشنوں تک لانے کے انتظامات کئے گئے تھے۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام


 rajesh pande