صرف 17 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئیں ہسپانوی جمناسٹ ماریا ہیرانز
صرف 17 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئیں ہسپانوی جمناسٹ ماریا ہیرانز میڈرڈ، 19 اپریل (ہ س)۔ ہسپ
صرف 17 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئیں ہسپانوی جمناسٹ ماریا ہیرانز


صرف 17 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئیں ہسپانوی جمناسٹ ماریا ہیرانز

میڈرڈ، 19 اپریل (ہ س)۔ ہسپانوی جمناسٹ ماریا ہیراز 17 سال کی عمر میں میننجائٹس (گردن توڑ بخار) میں مبتلا ہونے کے بعد اچانک انتقال کر گئیں، ہسپانوی جمناسٹک فیڈریشن (آر ایف ای جی) نے جمعہ کو تصدیق کی۔

ہیرانز کے آبائی شہر کیبنیلاس ڈیل کیمپو کی مقامی اتھارٹی نے بھی ایک ریلیز کے ساتھ اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’ماریہ خوفناک میننجائٹس کی وجہ سے اچانک ہمیں چھوڑ کر چلی گئی، جس نے اسے صرف 24 گھنٹوں میں ہم سے چھین لیا، جس سے علاقے میں اداسی چھا گئی ہے۔‘‘

ہیرانز ایک ابھرتی ہوئی جمناسٹ تھیں جس نے حال ہی میں نومبر 2023 میں برمنگھم (یو کے) میں منعقدہ ٹرامپولین جمناسٹک ورلڈ چیمپئن شپ میں اسپین کی نمائندگی کی اور 26ویں نمبر پر رہیں۔

آر ایف ای جی نے بھی اپنے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’’آر ایف ای جی میں ہم کلب روڈٹرمپ کی ایک جمناسٹ ماریا ہیرانز کی موت پر گہرے سوگ کا اظہار کرتے ہیں، جنہوں نے گزشتہ ٹرامپولین جمناسٹک ورلڈ چیمپئن شپ میں ہماری نمائندگی کی تھی۔ ہم ان کے خاندان اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔جمناسٹکس آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔‘‘

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande