وزیر اعظم مودی کے آج اتر پردیش کے امروہہ، ایم پی کے دموہ اور مہاراشٹر کے وردھا میں عوامی جلسے
وزیر اعظم مودی کے آج اتر پردیش کے امروہہ، ایم پی کے دموہ اور مہاراشٹر کے وردھا میں عوامی جلسے نئی د
وزیر اعظم مودی کے آج اتر پردیش کے امروہہ، ایم پی کے دموہ اور مہاراشٹر کے وردھا میں عوامی جلسے


وزیر اعظم مودی کے آج اتر پردیش کے امروہہ، ایم پی کے دموہ اور مہاراشٹر کے وردھا میں عوامی جلسے

نئی دہلی/ بھوپال، 19 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات میں 400 پار کے اپنے عہد کے ساتھ آج اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں پارٹی کے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی دورے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق وزیر اعظم آج سب سے پہلے صبح 10:15 بجے اتر پردیش میں ہوں گے۔ وہ اتر پردیش کے امروہہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی دوپہر 2 بجے مدھیہ پردیش کے دموہ میں ہوں گے۔ وزیر اعظم آج کے انتخابی دورے کا آخری جلسہ مہاراشٹر میں کریں گے۔ وہ مہاراشٹر کے وردھا میں شام سوا پانچ بجے بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

بھوپال بیورو کے مطابق بی جے پی کے اسٹار پرچارک اور وزیر اعظم مودی مدھیہ پردیش میں مختصر دورے پر آج دموہ پہنچیں گے۔ وہ یہاں تقریباً 60 منٹ قیام کریں گے۔ بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج آشیش اگروال نے بتایا کہ وزیر اعظم ایک خصوصی طیارے سے دوپہر 1:15 بجے کھجوراہو پہنچیں گے۔ یہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 1:45 بجے دموہ پہنچیں گے۔ وہ دوپہر 2 بجے املائی میں منعقدہ ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ عام کے بعد وزیر اعظم دموہ سے دوپہر 2:45 بجے جبل پور کے لیے روانہ ہوں گے۔ جبل پور میں خصوصی طیارے سے اگلے دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔

دموہ لوک سبھا حلقہ میں دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ بی جے پی کے راہل لودھی یہاں سے میدان میں ہیں۔ لودھی نے 2020 میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے بعد وہ اسمبلی ضمنی انتخاب ہار گئے۔ دموہ ضلع بی جے پی کے صدر پریتم سنگھ لودھی نے کہا کہ جلسہ عام میں تقریباً 75 ہزار لوگوں کی شرکت کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande