اڈیشہ ایف سی اور کیرالہ بلاسٹرز سیمی فائنل کے لیے ٹکرائیں گے
اڈیشہ ایف سی اور کیرالہ بلاسٹرز سیمی فائنل کے لیے ٹکرائیں گے بھونیشور، 19 اپریل (ہ س)۔ اڈیشہ ایف سی
اڈیشہ ایف سی اور کیرالہ بلاسٹرز سیمی فائنل کے لیے ٹکرائیں گے


اڈیشہ ایف سی اور کیرالہ بلاسٹرز سیمی فائنل کے لیے ٹکرائیں گے

بھونیشور، 19 اپریل (ہ س)۔ اڈیشہ ایف سی اور کیرالہ بلاسٹرز آج شام بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023 میں پلے آف کے پہلے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ دونوں ٹیمیں ناقص فارم میں ناک آوٹ میچ میں اتریں گی۔ دونوں ہی اپنے گزشتہ پانچ میچوں میں تین بار ہارے ہیں اور ایک ڈرا اور ایک جیت سے مطمئن ہیں۔

اڈیشہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ کیرالہ بلاسٹرز ایف سی 33 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ یہ ایک مرحلے والا پلے آف میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہوگا، اس میچ کی فاتح سیدھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جہاں سرفہرست دو ٹیمیں، یعنی موہن باغان سپر جائنٹس اور ممبئی سٹی ایف سی، ان کا انتظار کر رہی ہیں۔ سرجیو لوبیرا اور ایوان ووکومانووچ دونوں تجربہ کار حکمت عملی ساز ہیں اور وہ اپنی ٹیموں کو 90 منٹ کے اہم میچ کے لیے تیار کرنے میں مصروف ہوں گے۔

اڈیشہ ایف سی کے ہسپانوی ہیڈ کوچ سرجیو لوبیرا نے جمعرات کو میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا، ’’اگر میں آج کے اب تک کے پورے سیزن کا تجزیہ کروں تو میں بہت خوش ہوں۔ ہم نے ہندوستان کی سب سے مضبوط ٹیموں کا بہت اچھے طریقے سے سامنا کیا۔ ہم نے سپر کپ کے فائنل میں جگہ بنائی اور اگرچہ ہم ہار گئے لیکن ہم نے آخر تک مقابلہ کیا۔‘‘

کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کے سربیا کے ہیڈ کوچ ایوان ووکومانووچ نے میچ سے پہلے کہا، ’’سیزن کے دوران ہمیں اہم کھلاڑیوں کی سرجری اور دیگر غیر متوقع وجوہات کی وجہ سے ٹیم کو مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑا۔ لیکن ناک آوٹ میں ذہنیت بالکل مختلف ہے کیونکہ یہاں آپ کو طویل مدتی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 22 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے کیرالہ بلاسٹرز ایف سی نے 9 اور اڈیشہ ایف سی نے 6 جیتے ہیں، جب کہ 7 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande