سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا پر لگا جرمانہ
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا پر لگا جرمانہ نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ چنڈی گڑھ
سلو اوور ریٹ کی وجہ سےممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا پر لگا جرمانہ


سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا پر لگا جرمانہ

نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ چنڈی گڑھ کے ملان پور میں جمعرات کو پنجاب کنگز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

لیگ نے ایک پریس میں کہا، ’’ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر 18 اپریل کو ملان پور کے پی سی اے نیو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے خلاف ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ چونکہ کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے تحت یہ ان کی ٹیم کا سیزن کا پہلا جرم تھا، اس لیے پانڈیا پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔‘‘

میچ کی بات کریں تو اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے سوریہ کمار یادو کی شاندار نصف سنچری (53 گیندوں پر 7 چوکوں، 3 چھکوں) اور روہت شرما (36) ک، تلک ورما (34 ناٹ آوٹ) کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 192 رن بنائے۔ پنجاب کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 3، کپتان سیم کرن نے 2 اور کاگیسو رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ایک وقت صرف 49 رن پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد جد و جہد کر رہی پنجاب کی ٹیم کو آشوتوش شرما (28 گیندوں، 61 رن، 2 چوکے، 7 چھکے) اور ششانک سنگھ (25 گیندوں، 41 رن، 2 چوکے ، 3 چھکے) نے واپسی کرانے کی بہت کوشش کی لیکن آخر میں ٹیم 9 رن سے میچ ہار گئی۔ پنجاب کی ٹیم 19.1 اوورز میں 183 رن پر ڈھیر ہو گئی۔

ممبئی کی جانب سے جیرالڈ کوئیٹزی اور جسپریت بمراہ نے 3-3، آکاش مدھوال، ہاردک پانڈیا اور شریس گوپال نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ بمراہ کو بہترین گیند بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande