ایم پی کے نکسل متاثرہ گاوں دگلئی میں 100 فیصد ووٹنگ، 9 بجے سے پہلے ہی ختم ہوگئی ووٹنگ
ایم پی کے نکسل متاثرہ گاوں دگلئی میں 100 فیصد ووٹنگ، 9 بجے سے پہلے ہی ختم ہوگئی ووٹنگ بھوپال، 19 اپر
ایم پی کے نکسل متاثرہ گاوں دگلئی میں 100 فیصد ووٹنگ، 9 بجے سے پہلے ہی ختم ہوگئی ووٹنگ


ایم پی کے نکسل متاثرہ گاوں دگلئی میں 100 فیصد ووٹنگ، 9 بجے سے پہلے ہی ختم ہوگئی ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی بالاگھاٹ-سیونی سیٹ پر صبح 7 بجے سے انتخابی عمل جاری ہے۔ ضلع کے تین نکسل متاثرہ اسمبلی حلقوں میں سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بیہر، پرسواڑا اور لانجی ضلع کے نکسل متاثرہ حلقے ہیں۔ بیہر اسمبلی کے روپجھر تھانہ علاقے کے ونگرام دگلئی میں 9 بجے سے پہلے ہی سو فیصد ووٹنگ ہو گئی۔ صبح ووٹنگ سے پہلے ہی قبائلی دیہی مرکز میں جمع ہو گئے تھے۔ بتایا گیا کہ یہاں کل 80 ووٹرز ہیں، جنہوں نے جوش و خروش سے ووٹ ڈالے۔

نکسل متاثرہ تین اسمبلیوں میں صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی، جبکہ دیگر پانچ اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ پولیس نے نکسل متاثرہ علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ 1 اپریل کو لانجی کے کیراجھری جنگل میں ہونے والے انکاونٹر کے بعد پولیس مزید چوکس اور مستعد ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande