انڈی اتحاد رام اور کرشن کے خلاف:وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر حملہ
کہا، 2024 کے لوک سبھا انتخابات ہندوستان کے مستقبل کا انتخاب ہوں گے۔ پرانی حکومتوں نے ایس سی، ایس ٹی،
 انڈی اتحاد رام اور کرشن کے خلاف:وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر حملہ


کہا، 2024 کے لوک سبھا انتخابات ہندوستان کے مستقبل کا انتخاب ہوں گے۔ پرانی حکومتوں نے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی سماج کو دھوکہ دیا۔

امروہہ، 19 اپریل (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے امروہہ میں پارٹی کے جلسہ عام میںانڈی اتحاد کو نشانہ بنایا۔ لوک سبھا انتخابات میں 400 کو پار کرنے کے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انڈی اتحاد کے لیڈر رام اور کرشن کے مخالف ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں جوش و خروش سے حصہ لیں۔ وزیر اعظم مودی نے خاص طور پر نوجوانوں سے کہا کہ وہ ایسے موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ نوجوان ووٹ ضرور دیں۔ اپنی اور یوگی حکومت کی کامیابیوں کو گنتے ہوئے انہوں نے پوری اپوزیشن کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔

راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کا نام لیے بغیر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یوپی کے دو شہزادوں کی اداکاری والی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ اسے پہلے ہی مسترد کیا جا چکا ہے۔ یہ لوگ ہمارے ایمان پر حملہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ یہاں کانگریس کے امیدوار کو بھارت ماتا کی جے کہنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ جو لوگ بھارت ماتا کی جے کہنا پسند نہیں کرتے، کیا وہ پارلیمنٹ میں اچھے لگیں گے؟ ان سے بہتر وہ لوگ ہیں جنہوں نے ساری زندگی بابری مسجد کا مقدمہ لڑا اور جب ہار گئے تو انہوں نے پران پرتشٹھا میں حصہ لیا۔ وزیر اعظم نے کانگریس اور ایس پی پر خوب حملہ کیا۔

عزت مآب وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کوششوں سے بی جے پی حکومت نے امروہہ کے ڈھولک کو جی آئی ٹیگ دے کر پوری دنیا میں شناخت دلائی ہے۔ امروہہ کے ڈھول کی تھاپ دور دور تک گونجتی ہے۔ لوگوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ آج امروہہ کی ایک ہی تھاپ ہے، کمل چھاپ اور ایک ہی آواز ہے ’ پھرایک بار بی جے پی سرکار‘۔ امروہہ صرف ڈھولک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ملک کا ڈنکا بھی بجاتا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں محمدسمیع نے جو کمال کر دکھایا وہ پوری دنیا نے دیکھا۔ انہیں کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے لئے بی جے پی حکومت نے ارجن ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اتر پردیش حکومت امروہہ کے نوجوانوں کے لیے ایک اسٹیڈیم بھی بنا رہی ہے۔ 2024 کا لوک سبھا الیکشن ملک کے مستقبل کا الیکشن ہے، اس الیکشن میں عوام کا ہر ووٹ ہندوستان کی تقدیر کو یقینی بنانے والا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ بی جے پی حکومت دیہی غریبوں کی ترقی کے لئے بڑے اہداف کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، لیکن انڈی اتحاد کے لیڈروں کی پوری طاقت گاو¿ں کو پسماندہ رکھنے میں ہی صرف ہوتی ہے۔ اس ذہنیت کاسب سے زیادہ نقصان امروہہ اور مغربی اتر پردیش کو اٹھانا پڑاہے۔ دہلی-این سی آر کے اتنے قریب ہونے کے باوجود امروہہ کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ملا تھا۔انڈی اتحادی جماعتوں کی حکومت کے دور میں اتر پردیش کی شناخت پسماندگی کی وجہ سے ہوتی تھی لیکن آج اتر پردیش ایکسپریس وے کی ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے۔ آج اتر پردیش میں بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امروہہ اور گجرولا کے ریلوے اسٹیشنوں کو جدید بنایا جا رہا ہے اور ہر روٹ پروندے بھارت جیسی ٹرینوں کی توسیع کی جا رہی ہے۔ امروہہ میں گنگا ایکسپریس وے بھی بن رہا ہے۔ کنیکٹیوٹی کے ان تمام کاموں سے یہاں کی صنعتیں مستفید ہو رہی ہیں۔ بی جے پی حکومت ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل پارک بنا رہی ہے، اس کا فائدہ بھی امروہہ کی گارمنٹ انڈسٹری کو ہوگا اور زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا ہوں گے۔ بی جے پی حکومت امروہہ میں ایک پلیج پارک اور صنعتی پارک بھی بنا رہی ہے جس سے چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو مدد ملے گی۔بی جے پی حکومت کی پی ایم وشو کرما یوجنا اور مدرا یوجنا کا فائدہ بھی امروہہ کے لوگوں کومل رہا ہے۔مودی حکومت کے گزشتہ دس برسوں میں جو کام ہوئے ہیں وہ تو بس ایک ٹریلر ہیں ، ابھی تو اتر پردش اور ملک کو بہت آگے لے کر جانا ہے۔

کانگریس حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے معزز وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے سماجی انصاف کے نام پر عوام کو صرف دھوکہ دیتی رہیں۔ جیوتیبا پھولے، بابا صاحب امبیڈکر اور چودھری چرن سنگھ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے مودی دن رات انتھک محنت کر رہا ہے۔ بی جے پی حکومت نے تین طلاق کے خلاف قانون بنا کر مسلم بہنوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ بی جے پی کی تیسری حکومت میں جن لوگوں کو مرکزی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ نہیں ملا ہے، انہیں تمام اسکیموں کا فائدہ ملے گا۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے موجود عوامی سیلاب سے محروم لوگوں کو بھی فائدہ ملنے کا یقین دلانے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ امروہہ سمیت پورا مغربی اتر پردیش اپنے کسانوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں نے اس خطے میں کسانوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں دیا، لیکن بی جے پی حکومت کسانوں کے مسائل کو کم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی کے تحت امروہہ کے کسانوں میں تقریباً 600 کروڑ روپے کے فائدے تقسیم کیے گئے ہیں۔ یوریا جس کا تھیلا امریکہ میں 3000 روپے ہے، مرکز کی بی جے پی حکومت کسانوں کو 300 روپے سے کم میں فراہم کر رہی ہے۔ بی جے پی کی ریاستی حکومت نے گنے کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

محترم وزیر اعظم نے ایس پی اور کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں ایک بار پھر دو شہزادوں کی جوڑی کی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے، لیکن عوام پہلے ہی ان دونوں شہزادوں کی فلم کو فلاپ کر چکے ہیں۔ جب بھی ایس پی اور کانگریس کے لیڈر اقربا پروری، بدعنوانی اور خوشامد کی ٹوکری اٹھا کر اتر پردیش کے لوگوں سے ووٹ مانگنے نکلتے ہیں اور اپنی اس مہم میں یہ لوگ ہماری آستھا پر حملہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ ایس پی حکومت مقدس ٹیگری میلے میں رکاوٹیں کھڑی کرتی تھی اور امروہہ سے کانگریس امیدوار کو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے پر بھی اعتراض تھا۔ جسے بھارت ماتا کی جے منظور نہیں ،وہ ہندوستان کی پارلیمنٹ کو زیب نہیں دے سکتا۔ ووٹ بینک کے بھوکے ایس پی اور کانگریس نے ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا کا دعوت نامہ ٹھکرا دیا تھا، یہ لوگ دعوت نامے کو ٹھکرا کر بھی مطمئن نہیں ہوئے، اسی لیے یہ لوگ اپنے ووٹ بینک کوسادھنے کے لیے دن رات رام مندر اور سناتن آستھا کو گالی دے رہے ہیں۔ آج ایک طرف پورا ملک رام مئے ہے اور دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے لوگ کھلے عام رام بھکتوں کو پاکھنڈی کہتے ہیں۔ انڈی اتحاد کے لیڈر سناتن سے نفرت کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande