سرحدی ضلع پونچھ کے لوران علاقے میں موسلادھار کی وجہ سے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا
سرحدی ضلع پونچھ کے لوران علاقے میں موسلادھار کی وجہ سے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جموں، 19 اپریل (
سرحدی ضلع پونچھ کے لوران علاقے میں موسلادھار کی وجہ سے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا

سرحدی ضلع پونچھ کے لوران علاقے میں موسلادھار کی وجہ سے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا

جموں، 19 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے لوران میں مسلسل دو دنوں سے ہونے والی موسلادھار بارش سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں ہونے والی بارش کے دوران کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے کچھ ناقابل رہائش ہو گئے ہیں۔ بارش سے براچار، چکری بان، لوہل بیلہ اور تنترے گام میں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ تباہ شدہ مکانات میں سے تین کے مکمل طور منہدم ہوگئے ہیں۔ مقامی آبادی نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ نقصانات کا تخمینہ لگانے والی ٹیم تشکیل دیں اور نقصانات تک رسائی حاصل کریں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ضروری امداد فراہم کی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

 rajesh pande