وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے اپنا ووٹ ڈالا
امپھال، 19 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے اندرون منی پور لوک سبھا حلقہ کے ہنگانگ اسمبلی
وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے اپنا ووٹ ڈالا


امپھال، 19 اپریل (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے اندرون منی پور لوک سبھا حلقہ کے ہنگانگ اسمبلی حلقہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر، منی پور میں پولنگ زیادہ تر پرامن طریقے سے ہونے کی اطلاع ہے۔ کوکی تنظیموں کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کا اثر نظر آیا۔

جمعہ کو ووٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ یہ الیکشن ملک کو ایک بہتر مستقبل دے گا۔ جمعہ کی صبح سات بجے شروع ہونے والی ووٹنگ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ کوکی ووٹروں کو کسی بھی مرکز پر ووٹ ڈالتے نہیں دیکھا گیا۔ ناگالینڈ کے مون ضلع کے کوکی برادری کے لوگوں نے بھی ووٹ کا بائیکاٹ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande