حکومت امارات کا موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان
دبئی ،18اپریل (ہ س )۔ حکومت امارات کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا، دبئی ٹرام اور
حکومت امارات کا موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان


دبئی ،18اپریل (ہ س )۔

حکومت امارات کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا، دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہوگئی۔دبئی کی سب بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے، مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے۔

متعدد شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے تاہم شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیاء خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دبئی و دیگر ریاستوں میں آج اور کل بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، حکام کی تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت امارات کی جانب سے ”مصنوعی بارش“ کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ دو دنوں سے مسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے حالات دیگر گوں ہو گئے ہیں، میٹرو سروس اور ایئر پورٹ پر پانی بھر جانے کی وجہ سے مسافروں کو زبر دست پریشانیوں کا سامنا ہے۔ زیادہ بارش کی وجہ سے متعدد شاہراہیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں جہاں ٹریفک میں رخنہ پیدا ہو گیا تھا۔دو دنوں سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی تصویروں میں بھی ایئر پورٹ اور میٹروں میں مسافروں کو گھٹنوں پانی میں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا ۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande