اراضی گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے ملزمین سے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے برآمد کئے
رانچی، 18 اپریل (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے حال ہی میں رانچی میں پی ایم ایل اے (پریوینشن
ED recovered Rs 1.25 crore from accused in land scam


رانچی، 18 اپریل (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے حال ہی میں رانچی میں پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کے دفعات کے تحت مارے گئے چھاپے میں 1 کروڑ 25 لاکھ روپے نقد برآمد کیے تھے۔ ای ڈی نے اسے ضبط کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ای ڈی نے مختلف بینک کھاتوں میں جمع 3 کروڑ 56 لاکھ روپے بھی ضبط کرتے ہوئے بینک اکاونٹس کو کوفریز کر دیا ہے۔

ای ڈی نے جمعرات کو باضابطہ طور پر کہا کہ زمین گھوٹالہ معاملے میں 16 فروری کو مارے گئے چھاپے کے دوران تقریباً 1.25 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پی ایم ایل اے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ریونیو ملازم بھانو پرتاپ پرساد سے متعلق معاملے میں جے ایم ایم لیڈران انتو ترکی، پریہ رنجن سہائے، بپن سنگھ اور ارشاد اختر کوگرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس گھوٹالے میں ملوث افسر علی کو بھی گرفتار کر تے ہوئے 22 اپریل تک ریمانڈ پر لے لیا ہے۔ اس معاملے میں محمد صدام حسین پہلے ہی ای ڈی کی حراست میں ہیں۔

ای ڈی نے جانچ میں پایا ہے کہ تمام چھ گرفتار افراد نے سی این ٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زمین سے متعلق ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنہیں فروخت کی جانے والی زمین کی بھی خرید و فروخت کی ہے۔ اس سازش میں رانچی اور کولکاتا کے محکمہ محصولات کے اہلکار بھی شامل رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande