کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں مسلسل کمی، ٹاپ 10 میں صرف 1 کرپٹو کرنسی میں معمولی اضافہ ہوا
- بٹ کوائن 62 ہزار ڈالر سے نیچے گر گئی نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س) کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں گراوٹ جاری ہے
کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں مسلسل کمی، ٹاپ 10 میں صرف 1 کرپٹو کرنسی میں معمولی اضافہ ہوا


- بٹ کوائن 62 ہزار ڈالر سے نیچے گر گئی

نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س) کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں گراوٹ جاری ہے۔ آج مارکیٹ میں ہر طرف دباؤ کا ماحول ہے۔ جس کی وجہ سے، مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے ٹاپ 10 کرپٹو کرنسیوں میں سے صرف بی این بی ہی گرین زون میں معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہی ہے، جب کہ بٹ کوائن اور ایتھریم سمیت 9 کرپٹو کرنسیاں کمی کے ساتھ ریڈ زون میں کاروبارکرتی ہوئی دیکھی جا رہی ہیں۔ آج کی تجارت میں دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن 62 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی۔

ہندوستان میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کے لیے مجاز ایجنسی،کوائن مارکیٹ کیپ سے موصولہ معلومات کے مطابق، بٹ کوائن 2.28 فیصد کی کمی کے ساتھ 61,540.14 ڈالریعنی 51.41 لاکھ روپئے کی سطح پرکاروبار کر رہی تھی۔ اسی طرح ایتھریم کی قیمت بھی آج 2.06 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,001.70 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

کوائن مارکیٹ کیپ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، تجارت کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کیپ میں 2.09 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس وقت کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کیپ کم ہو کر 2.25 لاکھ کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 187.97 لاکھ کروڑ روپئے رہ گئی ہے۔

اگر ہم دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی بات کریں تو قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ کاروبار کے آخری 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں اس ورچوئل کرنسی کی پوزیشن بھی 0.06 فیصد تک کمزور ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی مارکیٹ حصہ 53.99 فیصد رہ گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande