یوپی حکومت مختار انصاری کی موت کی عدالتی تحقیقات کرائے: رام گوپال یادو
یوپی حکومت مختار انصاری کی موت کی عدالتی تحقیقات کرائے رام گوپال یادو اٹاوہ، 29 مارچ (ہ س)۔ سماج واد
Gopal Yadav


یوپی حکومت مختار انصاری کی موت کی عدالتی تحقیقات کرائے رام گوپال یادو

اٹاوہ، 29 مارچ (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے مختار انصاری کی موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھتے ہوئے سابق ایم ایل اے مافیا مختار انصاری کی موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈی پر لکھا کہ جن حالات میں سابق ایم ایل اے مختار انصاری کی موت ہوئی وہ انتہائی تشویشناک ہے۔

اس نے پہلے ہی عدالت میں درخواست دائر کی تھی اور زہر دے کر قتل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ موجودہ نظام میں کوئی بھی شخص نہ جیل میں محفوظ ہے نہ پولیس کی حراست میں اور نہ ہی اپنے گھر میں۔ انتظامی دہشت کا ماحول بنا کر لوگوں کو منہ بند رکھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے، کیا یوپی حکومت مختار انصاری کی طرف سے عدالت میں دی گئی درخواست کی بنیاد پر کسی عدالتی تحقیقات کا حکم دے گی؟

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande