گڈ فرائیڈے پر شیئر اور کرنسی بازار آج بند، پیر سے ہوگا کاروبار
گڈ فرائیڈے پر شیئر اور کرنسی بازار آج بند، پیر سے ہوگا کاروبار ممبئی، 29 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر با
گڈ فرائیڈے پر شیئر اور کرنسی بازار آج  بند، پیر سے ہوگا کاروبار


گڈ فرائیڈے پر شیئر اور کرنسی بازار آج بند، پیر سے ہوگا کاروبار

ممبئی، 29 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار اور کرنسی بازار میں آج (جمعہ) کو کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔ اب شیئر بازار میں آئندہ مالی سال 25-2024 کے پہلے دن یکم اپریل کو کاروبار ہوگا۔

اسٹاک ایکسچینج کی چھٹیوں کی فہرست کے مطابق گڈ فرائیڈے کے موقع پر تعطیل کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کے دونوں بڑے انڈیکس بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ میٹل اور صرافہ سمیت ہول سیل کموڈٹی بازار بھی آج بند رہیں گے۔

دراصل آج گڈ فرائیڈے کی وجہ سے شیئر مارکیٹ بند ہے۔ 30 مارچ کو ہفتہ ہے اور 31 مارچ کو اتوار ہونے کی وجہ سے بازار میں کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔ ایسی صورتحال میں یکم اپریل (پیر) سے شیئر بازار میں کاروبار شروع ہوگا۔ ملک کا نیا مالی سال 2025-2024 بھی یکم اپریل 2024 سے شروع ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande