سرکاری آن لائن پلیٹ فارم جی ای ایم پر خریداری 4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی
۔رواں مالی سال 2023-24 میں اب تک حوصلہ افزا نتائج نئی دہلی، 29 مارچ (ہ س)۔ ملک کی مختلف وزارتوں اور
Procurement on govt online platform GeM Rs 4 lakh crore


۔رواں مالی سال 2023-24 میں اب تک حوصلہ افزا نتائج

نئی دہلی، 29 مارچ (ہ س)۔ ملک کی مختلف وزارتوں اور محکموں کی بڑھتی ہوئی خریداری کی سرگرمیوں کی وجہ سے، حکومت کے آن لائن پلیٹ فارم جی ای ایم پر موجودہ مالی سال 2023-24 میں اب تک کی خریداری 4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) سے موصول ہونے والی خدمات میں 205 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس میں 21 لاکھ فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والوں نے حصہ لیا ہے۔

وزارت تجارت اور صنعت نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ رواں مالی سال 2023-24 میں اب تک سرکاری پلیٹ فارم جی ای ایم کے ذریعے سامان اور خدمات کی خریداری 4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں اور محکموں کی طرف سے سروس اینڈ گڈس کی آن لائن خریداری کے لیے گورنمنٹ ای-مارکیٹ (جی ای ایم ) پلیٹ فارم 9 اگست 2016 کو شروع کیا گیا تھا۔

جی ای ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پی کے سنگھ نے بتایا کہ 28 مارچ 2024 تک خریداری 4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جو تاریخی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021-22 میں خرید قیمت 1.06 لاکھ کروڑ روپے تھی، جو گزشتہ مالی سال 2022-23 میں 2 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔ سنگھ نے کہا کہ پلیٹ فارم سے خدمات کی خریداری مالی سال 2022-23 میں 66 ہزار کروڑ روپے سے بڑھ کر رواں مالی سال 2023-24 میں اب تک 2.05 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں 28 مارچ تک پلیٹ فارم سے 1.95 لاکھ کروڑ روپے کا سامان خریدا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں سرکاری آن لائن پروکیورمنٹ پلیٹ فارمز کی فہرست میں جنوبی کوریا کاکے او این ای پی ایس سرفہرست ہے۔ اس کے بعد سنگاپور کی جی ای بی آئی زیڈ دوسرے نمبر پر ہے اور ہندوستان کی جی ای ایم تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande