افغانستان میں 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی
افغانستان میں 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی کابل، 29 مارچ (ہ س)۔ ا
افغانستان میں 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی


افغانستان میں 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی

کابل، 29 مارچ (ہ س)۔ افغانستان میں 24 گھنٹوں میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔ آج (جمعہ) مقامی وقت کے مطابق صبح 5:11 پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ یہ معلومات نئی دہلی میں نیشنل سیسمولوجی سنٹر آف انڈیا نے دی۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ہندوستان کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اپنے ایکس ہینڈل پر افغانستان میں تازہ ترین زلزلے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ اس سے قبل کل (جمعرات) کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5:44 منٹ پر ریکٹر اسکیل پر 4.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان زلزلوں کے حوالے سے بہت حساس ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں افغانستان میں آئے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.3 ناپی گئی تھی۔ اس زلزلے نے پلک جھپکتے ہی 2053 سے زائد افراد کی جان لے لی تھی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande