خام تیل میں تیزی کے باوجود پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔
Petrol-diesel prices stable, crude oil around $87 per barrel


نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت اچھال کے ساتھ 87 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 812 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔اس کے باوجود پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے جبکہ ڈیزل 92.34 روپے فی لیٹرکی شرح پر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.46 ڈالر یعنی 0.56 فیصد اضافے کے ساتھ 86.55 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ بھی 0.60 ڈالر یعنی 0.74 فیصد اضافے کے ساتھ 80.05 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande