صرافہ مارکیٹ میں فلیٹ ٹریڈنگ، سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ، چاندی میں کمی
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج کاروبار فلیٹ رہا۔ آج سونے کی قیمت میں معمولی اض
صرافہ مارکیٹ میں فلیٹ ٹریڈنگ، سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ، چاندی میں کمی


نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج کاروبار فلیٹ رہا۔ آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے آج بھی ملک کی کئی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 67 ہزار روپے کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں آج ایک بار پھر معمولی کمی دیکھی گئی۔ اس گراوٹ کی وجہ سے دہلی صرافہ مارکیٹ میں آج چاندی 77,100 روپے فی کلو کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 67,090 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 61,510 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 66,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 61,360 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چنئی میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 67,810 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 62,160 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ احمد آباد میں آج 24 کیرٹ سونا 66,990 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 61,410 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتہ میں 24 کیرٹ سونا 66,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 61,360 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 67,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 61,510 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں، پٹنہ میں، 24 کیرٹ سونے کی قیمت بڑھ کر 66,990 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 61,410 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں 24 کیرٹ سونا 67,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 61,510 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande