شیئر بازار میں مضبوط شروعات، سینسیکس 316 پوائنٹس اچھلا
شیئر بازار میں مضبوط شروعات، سینسیکس 316 پوائنٹس اچھلا نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ ہفتے کے چوتھے روز جم
شیئر بازار میں مضبوط شروعات، سینسیکس 316 پوائنٹس اچھلا


شیئر بازار میں مضبوط شروعات، سینسیکس 316 پوائنٹس اچھلا

نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو شیئر بازار میں سبز نشان پر کاروبار کی شروعات ہوئی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 316.23 پوائنٹس یعنی 0.43 فیصد اضافے کے ساتھ 73,312.55 پر کاروبار کر رہا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 130.75 پوائنٹس یعنی 0.59 کے اضافے کے ساتھ 22,257.40 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار میں سینسیکس کے 30 شیئروں میں سے 22 شیئروں میں اضافہ اور آٹھ میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بیشتر ایشیائی بازاروں میں گراوٹ کے رحجان کے درمیان آج مقامی شیئر مارکیٹ میں مضبوط شروعات دکھائی دے رہی ہے۔ گھریلو ایکویٹی بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ جاری ہے۔ آج کے کاروبار میں بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 1.75 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے بی ایس ای کا سینسیکس 526.02 پوائنٹس یعنی 0.73 فیصد کے اضافے کے ساتھ 72,996.31 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ این ایس ای کا نفٹی 118.95 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد کے اضافے کے ساتھ 22,123.65 پر بند ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande