پاکستان کی قومی اسمبلی میں عادل بازئی کی رکنیت بحال، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل
اسلام آباد، 09 دسمبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی والی بنچ میں جسٹس عقیل عباسی اور جس
Adil Bazai membership restored in Pak National Assembly


اسلام آباد، 09 دسمبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی والی بنچ میں جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل تھے۔ عدالت اگلی سماعت 12 دسمبر کو کرے گی۔

بازئی پر 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران پارٹی کی پالیسی کو نظر انداز کرنے کا الزام تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 21 نومبر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی درخواست پر کوئٹہ کے ایم ایل اے بازئی کو نااہل قرار دیا تھا۔ اس کے بعد بازئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل تیمور اسلم کے مطابق کمیشن نے بازئی کو آرٹیکل 63-اے کے تحت عہدے سےبرطرف کر دیا تھا۔ انہوں نے دلیل دی کہ الیکشن کمیشن نے نہ تو حقائق کا درست جائزہ لیا اور نہ ہی بازئی کو تحقیقات کے لیے بلایا۔ اسلم نے دلیل دی کہ بازئی کے حلف نامے کا معاملہ پہلے ہی سول عدالت میں زیر التوا ہے، جس سے اس معاملے میں ای سی پی کے دائرہ اختیار پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande