ممبئی ، 8 دسمبر ( ہ س ) تھانے میں ایک نوجوان کو قتل اور اس کے دو
دوستوں پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک 22 سالہ نوجوان گرفتار کیا ہے۔ پولیس
نے بتایا کہ اتوار کے روز تھانے ضلع سے ایک 22 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس
نے مبینہ طور پر بغیر کسی اشتعال کے ایک نوعمر لڑکے کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر
دیا ۔
ملزم نے ہفتہ کی رات امبرناتھ کے
برکو پاڈا علاقے میں متاثرہ اور اس کے دو دوستوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ شراب پی
رہے تھے۔ پولیس نے بتایا ملزم کو تقریباً
12 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کیا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ مرنے والے کے پرائیویٹ
حصوں پر شدید چوٹیں آئی تھیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس کی موت قریبی اسپتال میں
ہوئی۔اہلکار نے مزید کہا کہ پولیس نے واگھے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے
اور تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان