نئی دہلی، 7 دسمبر ( ہ س)۔ راجدھانی دہلی کے شاہدرہ میں دن دہاڑے ایک تاجر پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ آج صبح تھانہ فرش بازار میں پیش آیا۔
شاہدرہ کے ڈی سی پی پرشانت گوتم کے مطابق، پولیس کو موقع پر سنیل جین (52) زخمی حالت میں ملے۔ وہ صبح کی سیر کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ موٹر سائیکل پر آئے دو حملہ آوروں نے انہیں گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ کرائم ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔
اس واقع پر سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایکس پر لکھا کہ دہلی میں امن و امان کی صورتحال اب بی جے پی نہیں سبنھال پا رہی ہے، دہلی کے لوگوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانی ہوگی۔
وہیں دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے واقعے کے بعد انسٹاگرام پر لکھا،’کرائم کیپٹل - شاہدرہ ضلع میں صبح ہی گولیوں کی آواز گونج اٹھی، جب برتن کاروباری سنجے جین صبح کی سیر کے بعد گھر واپس آ رہے تھے، بدمعاشوں نے ان پر گولیاں چلا دیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد