بیڑ سرپنچ کا قتل کیس: ریاستی وزیر دھننجے منڈے کے قریبی ساتھی کراڈ سمیت 4 ملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمد
بیڑ ، 30 دسمبر ( ہ س )سی آئی ڈی نے ضلع بیڑ کے مساجوگ گاوں کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے قتل اور دو کروڑ روپے کی جبری وصولی کے دو مقدمات میں ملوث چار ملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔ ان میں والمک کراڑ بھی شامل ہیں، جو مہاراشٹر کی
Massajog Sarpanch murder case; Bank accounts of 4 accused


بیڑ ، 30 دسمبر ( ہ س )سی آئی ڈی نے ضلع بیڑ کے مساجوگ گاوں کے سرپنچ

سنتوش دیشمکھ کے قتل اور دو کروڑ روپے کی جبری وصولی کے دو مقدمات میں ملوث چار ملزمان کے بینک اکاؤنٹس

منجمد کر دیے ہیں۔ ان میں والمک کراڑ بھی شامل ہیں، جو مہاراشٹر کی کابینہ میں وزیر

دھننجے منڈے کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔ سی آئی ڈی کی نو ٹ میں ان کا سراغ

لگانے کے لیے ملک بھر میں تحقیقات کر رہی ہیں۔

مہاراشٹر

کی کابینہ میں وزیر دھننجے منڈے کے قریبی ساتھی والمک کراڈ کے خلاف بھی ماساجوگ کے

سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے قتل اور دو کروڑ روپے تاوان طلب کرنے کا معاملہ درج کیا گیا

ہے۔ ہفتہ کو کراڈ کو گرفتار کرنے اور منڈے

کو کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس کے بعد سی آئی ڈی نے تحقیقات کی رفتار

بڑھا دی ہے۔

چار

ملزمان سدرشن گھلے، کرشنا آندھالے، سدھیر سانگلے اور والمک کراڈ کے بینک کھاتوں کو

منجمد کر دیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی کی نو ٹ میں ملک بھر میں اس سے تفتیش کر رہی ہیں۔

مفرور ملزمان کے پاسپورٹ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اس لیے وہ ملک نہیں

چھوڑ سکتے۔ اورنگ آباد سی آئی ڈی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل بیڑ سٹی تھانہ میں موجود

رہ کر کاروائی پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

اطلاع

کے مطابق، پولیس نے واقعے کے بعد ایک کالے رنگ کی فور وہیلر کو ضبط کرلیا۔ اس پر

انگلیوں کے نشانات اور گرفتار ملزمان کے فنگر پرنٹس کو چیک کیا گیا ہے۔ یہ بڑا

ثبوت سی آئی ڈی کے ہاتھ آگیا ہے۔

مار پیٹ

کی چار ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ پولیس کے قبضے میں لیے گئے موبائل فون میں سنتوش دیشمکھ

کی پٹائی کے کچھ ویڈیو بھی ملے ہیں۔ پولیس نے اس موبائل فون سے کس نے کال کی اس کی

بھی معلومات لی حاصل کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی رہنماؤں کو فون کیا گیا

تھا۔

سندھیا

سوناونے سے دن بھر پوچھ گچھ جاری۔ نیشنلسٹ یوتھ ریجنل صدر سندھیا سوناونے کو اتوار

کی صبح بیڑ سٹی پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ رات آٹھ بجے تک ان سے پوچھ گچھ جاری رہی۔

ان سے بیانات سمیت دیگر شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ سوناونے کا اس میں کیا کردار

ہے، انہیں تحقیقات کے لیے کیوں بلایا گیا؟ یہ بات بیڑ ضلع میں موضوع بحث ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande