پٹنہ ، 30 دسمبر (ہ س)۔ طلباء کو مشتعل کرنے کے لیے اور امن و امان خلل ڈالنے کے الزام میں جن سوراج پارٹی کے لیڈر پرشانت کشور اور پارٹی صدر منوج بھارتی سمیت کل 21 نامزد اور 600-700 نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
پٹنہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق جن سوراج پارٹی گاندھی میدان ، گاندھی مجسمہ کے سامنے طلبا سنسد کے انعقاد کیلئے اجازت مانگی گئی تھی جسے ضلع انتظامیہ مسترد کر دیا اور درخواست گزار کو مطلع کیا۔ اس کے باوجود 29 دسمبر کی دیرشام اس پارٹی (جن سوراج) نے گاندھی مجسمہ کے پاس لوگوں کا ایک ہجوم غیر مجاز جمع ہوا اور انہیں اکسایا اور امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا ۔
ان کے ذریعہ بغیر اجازت جے پی گولمبر تک مظاہرین کے ساتھ جلوس نکالااور سڑک جام کردیا۔ مجسٹریٹ اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ بھی ہوئی ۔ انتظامیہ کی جانب سے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے لگائے گئے لاؤڈ اسپیکر کو بھی ان لوگوں نے نقصان پہنچایا۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو میمورنڈم پیش کرنے کے لیے پانچ افراد پر مشتمل وفد بھیجنے کی بات کی لیکن باہمی رضامندی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے نام تک نہیں دیے گئے۔ آخر میں تقریباً 100 لوگ جے پی گولمبر سے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔ اس لیے انتظامیہ نے واٹر کینن اور ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہٹا یا اور حالات معمول پر کیا گیا۔
گاندھی میدان تھانہ میں 21 نامزد اور 600 سے 700 نامعلوم افراد کے خلاف غیر مجاز بھیڑ جمع کرنے ، لوگوں کو اکسانے اور امن وامان میں خلل کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جس میں جن سوراج پارٹی لیڈر پرشانت کشور، پارٹی صدر منوج بھارتی، کوچنگ ڈائریکٹر رحمانشو مشرا کے بھی نام شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan