وزیراعلی ریونت ریڈی نے رنگاریڈی ضلع میں شانتی ونم کا دورہ کیاحیدرآباد، 30 دسمبر(ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے آج رنگاریڈی ضلع کے کنہا شانتی ونم کا دورہ کیا۔ رنگاریڈی ضلع کے نندی گاما منڈل کے موضع کنہا میں موجود شانتی ونم میں بچوں اور طلبہ کو سافٹ اِسکلس کے شعبہ جات میں ٹریننگ دی جاتی ہے۔ وزیراعلی نے طلبہ اورنوجوانوں کو دی جانے والی ٹریننگ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔وزیراعلی نے شانتی ونم کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں اور اقامتی اسکولوں میں طلبہ کو اسی طرح کی اِسکل ٹریننگ فراہم کی جانی چاہیئے۔ وزیراعلی نے درختوں کی حفاظت سے متعلق کنزرویشن سنٹر کا معائنہ کیا۔ شانتی ونم کے ذمہ داروں نے وزیراعلی کو مختلف اقسام کے پودوں کی افزائش اور ان کے تحفظ کے بارے میں تفصیلات سے واقف کرایا۔ انہوں نے ہمہ اقسام کے پودوں کی افزائش کے سلسلہ میں کئے جارہے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔ وزیراعلی نے شانتی ونم میں خاص طور پر تیار کردہ رین فاریسٹ کا دورہ کیا اور ایک پودا لگایا جو ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ وزیراعلی نے میڈی ٹیشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلی کے ہمراہ ان کے مشیر نریندر ریڈی ،حکومت کے مشیر سرینواس راجو، رکن اسمبلی شنکریا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق