ٹاپ 10 میں شامل 6 کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ میں 86,847 کروڑ روپے کا اضافہ ، ایچ ڈی ایف سی بینک کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔
نئی دہلی، 29 دسمبر (ہ س)۔ پیر سے جمعہ کے کاروباری ہفتے کے دوران گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت کی وجہ سے، ملک کی 10 سب سے زیادہ قیمتی کمپنیوں میں سے 6 کے مارکیٹ کیپ میں کل 86,847.88 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ اس مدت کے دوران ایچ ڈی ایف سی بینک اور
ٹ


نئی دہلی، 29 دسمبر (ہ س)۔ پیر سے جمعہ کے کاروباری ہفتے کے دوران گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت کی وجہ سے، ملک کی 10 سب سے زیادہ قیمتی کمپنیوں میں سے 6 کے مارکیٹ کیپ میں کل 86,847.88 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ اس مدت کے دوران ایچ ڈی ایف سی بینک اور ریلائنس انڈسٹریز کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔ دوسری طرف، ٹاپ 10 میں شامل 4 کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ میں گزشتہ ہفتے کی ٹریڈنگ کے بعد 22,289.56 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس ہفتے کی ٹریڈنگ کے دوران ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، بھارتی ایئرٹیل، آئی ٹی سی اور ہندوستان یونی لیور کی مارکیٹ کیپ میں اضافہ ہوا۔ دوسری طرف، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (TCS)، انفوسس، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) اور لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC) کی مارکیٹ کیپ میں کمی آئی۔ ٹاپ 10 میں شامل کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ کی یہ صورت حال اس وقت ہوئی جب گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بی ایس ای سینسیکس 657.48 پوائنٹس یعنی 0.84 فیصد اور این ایس ای کا نفٹی 225.90 پوائنٹس یعنی 0.95 فیصد سے مضبوط ہوا۔

پیر اور جمعہ کے درمیان ٹریڈنگ کے دوران، ایچ ڈی ایف سی بینک کی مارکیٹ کیپ 20,235.95 کروڑ روپے بڑھ کر 13,74,945.30 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ کیپ 20,230.90 کروڑ روپے بڑھ کر 16,22,235.07 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ آئی ٹی سی کی مارکیٹ کیپ 17,933.49 کروڑ روپے بڑھ کر 5,99,185.81 کروڑ روپے، آئی سی آئی سی آئی بینک کی مارکیٹ کیپ 15,254.01 کروڑ روپے بڑھ کر 9,22,703.05 کروڑ روپے، بھارتی ایئرٹیل کی مارکیٹ کیپ 11,942 کروڑ روپے بڑھ کر 9,10,735.22 کروڑ روپے اور ہندوستان یونی لیور کی مارکیٹ کیپ 1,245.29 کروڑ روپے سے بڑھ کر 5,49,863.10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری طرف، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کا مارکیٹ کیپ 11,557.39 کروڑ روپے کم ہو کر 7,13,567.99 کروڑ روپے رہ گیا۔ اسی طرح لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کا مارکیٹ کیپ 8,412.24 کروڑ روپے گر کر 5,61,406.80 کروڑ روپے، انفوسس کا مارکیٹ کیپ پیر سے جمعہ کے دوران ٹریڈنگ کے دوران 2,283.75 کروڑ روپے کی کمی سے 7,95,803.15 کروڑ روپے پر آ گیا۔ لیکن ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کی مارکیٹ کیپ میں 36.18 کروڑ روپے کی کم ہوکر 15,08,000.79 کروڑ روپے کی سطح پر گر گیا۔

مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے، ریلائنس انڈسٹریز 16,22,235.07 کروڑ روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن (مارکیٹ کیپ) کے ساتھ ملک میں سب سے زیادہ مارکیٹ کیپ والی کمپنی تھی۔ اس کے بعد ٹی سی ایس (کل مارکیٹ کیپ 15,08,000.79 کروڑ روپے)،ایچ ڈی ایف سی بینک (کل مارکیٹ کیپ 13,74,945.30 کروڑ روپے)، آئی سی آئی سی آئی بینک (کل مارکیٹ کیپ 9,22,703.05 کروڑ روپے)، بھارتی ایئرٹیل (کل مارکیٹ کیپ 9,10,735.22 کروڑ روپے) ، انفوسس (کل مارکیٹ کیپ 7,95,803.15 کروڑ روپے)، اسٹیٹ بینک انڈیا کا کل مارکیٹ کیپ 7,13,567.99 کروڑ روپے، آئی ٹی سی (کل مارکیٹ کیپ 5,99,185.81 کروڑ روپے)، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (کل مارکیٹ کیپ 5,61,406.80 کروڑ روپے) اور ہندوستان یونی لیور (کل مارکیٹ کیپ روپے ( 49,863.10 5 کروڑ) سرفہرست 10 سب سے قیمتی کمپنیوں کی فہرست میں دوسرے سے دسویں نمبر پر رہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande