تل ابیب،29دسمبر(ہ س)۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ ان کی اتوار کو سرجری ہو رہی ہے جس میں ان کا پروسٹیٹ نکال دیا جائے گا۔ انہیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ جاری ہے۔وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا،نیتن یاہو کا بدھ کے روز ھداسا ہسپتال میں ٹیسٹ ہوا تھا جہاں انہیںپروسٹیٹ بڑھ جانے کے نتیجے میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔ اس کے نتیجے میں وزیرِ اعظم کل پروسٹیٹ نکالنے کی سرجری کروائیں گے۔مارچ میں ان کی ہرنیا کی سرجری ہوئی تھی جبکہ گذشتہ سال جولائی میں ڈاکٹروں نے ایک طبی خدشے کے بعد نیتن یاہو کو دل کے لیے پیس میکر لگایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan