شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار۔چڑھاو کے درمیان تیزی رہی۔ آج کے کاروبار کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد سینسی
شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ


شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار۔چڑھاو کے درمیان تیزی رہی۔ آج کے کاروبار کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے خرید کی حمایت کی وجہ سے زوردار تیزی دکھائی، لیکن کاروبار کے پہلے 15 منٹ کے بعد ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے اس میں گراوٹ آگئی۔ صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 0.26 فیصد اور نفٹی 0.29 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

10 بجے تک کاروبار کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے بی پی سی ایل، ایس بی آئی لائف انشورنس، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، او این جی سی اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئر 2.26 فیصد سے لیکر 0.66 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب ایشین پینٹس، ٹیک مہندرا، ٹرینٹ لمیٹڈ، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس اور سیپلا کے شیئر 0.50 فیصد سے لیکر 0.34 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر بازار میں 2,301 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,064 شیئر منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 1,237 شیئر نقصان اٹھاکر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 20 شیئر خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 10 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 40 شیئر سبز نشان میں اور 10 حصص سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 84.41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,557.28 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی یہ خرید کی حمایت سے چھلانگ لگا کر 78,898.37 پوائنٹس تک پہنچ گیا، لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں فروخت شروع ہوگئی۔ فروخت کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں کمی آئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک تجارت کے بعد سینسیکس 207.86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,680.73 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 48.15 پوائنٹس چھلانگ لگاکر 23,775.80 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خرید کی حمایت سے یہ انڈیکس پہلے 15 منٹ میں چھلانگ لگا 23,854.50 پوائنٹس تک پہنچ گیا، لیکن اس کے بعد فروخت کے دباو کے باعث یہ گر کر 23,773.60 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک تجارت کے بعد نفٹی 68.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,796.15 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande