آئیڈینٹیکل برینز کی ا سٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری، سرمایہ کاروں کو پہلے روز ہی زبردست منافع
- لسٹنگ ہوتے ہی شیئر پہلے لوئر سرکٹ اور پھر اپر سرکٹ پر پہنچ گیا نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ فلموں، ویب سیریز، ٹی وی سیریلز اور اشتہارات کووی ایف ایکس خدمات فراہم کرنے والی کمپنی آئیڈینٹیکل برینز اسٹوڈیوز کے شیئرز کی آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری ہ
Identical Brains makes a grand entry in the stock market


- لسٹنگ ہوتے ہی شیئر پہلے لوئر سرکٹ اور پھر اپر سرکٹ پر پہنچ گیا

نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ فلموں، ویب سیریز، ٹی وی سیریلز اور اشتہارات کووی ایف ایکس خدمات فراہم کرنے والی کمپنی آئیڈینٹیکل برینز اسٹوڈیوز کے شیئرز کی آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری ہوئی۔ لسٹنگ کے بعد منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے یہ اسٹاک گرا اور لوئر سرکٹ کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد خریداروں نے دوبارہ اسٹاک پر زور لگایا جس کی وجہ سے اسٹاک میں تیزی کا رجحان قائم ہو گیا۔

آئی پی او کے تحت کمپنی نے 54 روپے کی قیمت پرشیئر جاری کیے تھے۔ آج یہ شیئر نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 75.93 فیصد پریمیم کے ساتھ 95 روپے کی قیمت پر لسٹ ہوئے۔ لسٹنگ کے فوراً بعد شروع ہونے والی منافع وصولی کی وجہ سے، اسٹاک کچھ ہی دیر میں 90.25 کے لوئر سرکٹ کی سطح پر آ گیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ کچھ دیر بعد خریداروں نے دباو¿ ڈالا جس کی وجہ سے اسٹاک لوئر سرکٹ کے جال سے نکل کر 99.75 روپے کے اپر سرکٹ کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس طرح کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو پہلے ہی دن اس شیئر سے 84.72 فیصد منافع حاصل ہوا ہے۔

آئیڈینٹیکل برینز اسٹوڈیوز کا 19.95 کروڑ روپے کا آئی پی او 18 اور 20 دسمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو پرائمری مارکیٹ میں زبردست رسپانس ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 544.28 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس میں کوالیفائیڈ انسٹیٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے ریزرو پورشن میں 187.36 گنا سبسکرپشن آیا تھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی ) کے لیے ریزرو پورشن 1,020.20 بار سبسکرائب کیا گیا۔ جبکہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے ریزرو پورشن میں 544.28 گنا سبسکرپشن تھا۔

اس آئی پی او کے تحت آئیڈینٹیکل برینز اسٹوڈیوز نے 36.94 لاکھ نئے شیئرز جاری کیے ہیں جن کی قیمت 10 روپے ہے۔ کمپنی آئی پی او کے ذریعے جمع ہونے والی رقم کو اپنے موجودہ دفتر اور اسٹوڈیو کی تزئین و آرائش، نئے برانچ آفس میں کلر گریڈنگ، اور ڈیجیٹل انٹرمیڈیٹ اور ساو¿نڈ اسٹوڈیو قائم کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔ اس کے ساتھ لکھنؤ میں ایک نیا برانچ آفس کھولنے، کمپیوٹر اور سافٹ ویئر کی خریداری اور ورکنگ کیپیٹل کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande