6 نومبر 1985 کومشہور اداکار سنجیو کمار صرف 47 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ 9 جولائی 1938 کو ممبئی کے ایک متوسط گجراتی خاندان میں پیدا ہونے والے سنجیو کمار کا اصل نام ہری بھائی جیٹھالال جری والا تھا۔ سنیما اسکرین پر سنجیو کمار نے بطور ہیرو، کو ہیرو، ولن اور کریکٹر ایکٹر کے طور پر ایک منفرد شناخت بنائی۔ ان کی اور بھی بہت سی کامیاب فلمیں تھیں لیکن خاص طور پر فلم ’کوشش‘،’شعلے‘، ’انگور‘، ’کھیلونا‘،’شترنج کے کھلاڑی‘، ’سیتا اور گیتا‘،’آندھی‘، ’موسم‘،’ودھاتا‘، ’دستک‘،’نیا دن نئی رات‘۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1960 میں فلم’ہم ہندوستانی‘ میں ایک چھوٹے سے کردار سے کیا۔ انہوں نے 1968 میں ریلیز ہونے والی فلم’سنگھرش‘ سے شائقین میں پہچان حاصل کی، جس میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے کے باوجود انہوں نے اداکاری کے شہنشاہ دلیپ کمار کے سامنے اپنی شناخت چھوڑی۔ 1970 میں ریلیز ہونے والی فلم’کھیلونا‘ کی زبردست کامیابی نے سنجیو کمار کو بطور اداکار شناخت دی۔ سنجیو کمار کو دو بار بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ ملا اور دو بار بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں پہلی بار 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آندھی‘کے لیے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سال 1976 میں بھی فلم ’ارجن پنڈت‘ میں شاندار اداکاری کے لیے انہیں بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دیگر اہم واقعات:
1763 - برطانوی فوج نے میر قاسم کو شکست دی اور پٹنہ پر قبضہ کر لیا۔
1813 - میکسیکو نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔
1844 - اسپین نے ڈومینیکن ریپبلک کو آزاد کیا۔
1860 - ابراہم لنکن امریکہ کے 16ویں صدر منتخب ہوئے۔
1903 - امریکہ نے پانامہ کی آزادی کو تسلیم کیا۔
1913 - مہاتما گاندھی کو جنوبی افریقہ میں ہندوستانی کان کنوں کی ایک ریلی کی قیادت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
1943- دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان نے انڈمان اور نکوبار جزائر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے حوالے کر دیا۔
1949 - یونان میں خانہ جنگی ختم ہوئی۔
1962 - نیشنل ڈیفنس کونسل کا قیام عمل میں آیا۔
1990- نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم بنے۔
1994 - افغانستان کے برہان الدین ربانی دھڑے نے اقوام متحدہ کے افغان امن منصوبے کی منظوری دی۔
1998- پاکستان نے سیاچن میں جنگ بندی کی ہندوستان کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
2000- جیوتی باسو نے مسلسل 23 سال تک مغربی بنگال کے وزیر اعلی رہنے کے بعد عہدہ چھوڑ دیا۔
2004- روس نے کیوٹو معاہدے کی توثیق کی۔
2008- اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پرائم انٹرسٹ ریٹ (جی ایل آر) اور ڈپازٹس میں کمی کا اعلان کیا۔
2013- عظیم کھلاڑی سچن تندولکر اور سائنسدان پروفیسر سی این آر راو¿ کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز’بھارت رتن‘ دینے کا اعلان۔
پیدائش
1986 - بھاونا پٹیل - ہندوستانی پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑی۔
1956- جتیندر سنگھ- بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر۔
1939- وجے کمار کارنک- ہندوستانی فضائیہ میں پائلٹ ۔
1937- یشونت سنہا- سابق مرکزی وزیر اور سول سروس۔
موت
2010- سدھارتھ شنکر رائے- مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما۔
1985 - سنجیو کمار - ہندی فلم اداکار۔
1951- ایچ جے کنیا- آزاد ہندوستان کے پہلے چیف جسٹس ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan