ہندوستان فلسطینی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی شراکت دار ہے: وزیر اعظم
نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان فلسطینیوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کے نتیجے م
ا


نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان فلسطینیوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کے نتیجے میں فلسطین اور وسیع تر مغربی ایشیائی خطے کے عوام کو المناک جانی نقصان اور بے پناہ مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جنگ بندی ہونی چاہیے اور ہر قسم کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو وہاں کی موجودہ سیکورٹی اور انسانی صورتحال پر تشویش ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور فلسطینی عوام تک انسانی امداد پہنچتی رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ دیرپا امن بات چیت اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ دو ریاستی حل کی بات کی ہے، جس میں اسرائیل کے ساتھ امن برقرار رکھتے ہوئے ایک آزاد اور مضبوط فلسطینی ریاست ہوگی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande