تل ابیب،29نومبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج کی طرف سے اپنے شہریوں پر عائد کردہ بعض پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان لبنان کے ساتھ اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کے بعد ممکن ہوا ہے۔ان میں اہم ترین وسطی اسرائیل کی گلیوں اور بازاروں میں عوامی ہجوم اور اجتماع کرنے پر پابندی میں نرمی کر دی گئی ہے۔اسرائیل کی فوج نے اپنے شہریوں پر یہ پابندیاں اس لیے عائد کی تھیں کہ انہیں لبنانی ایران یافتہ حزب اللہ کے فائر کردہ میزائل اور راکٹ حملوں سے بچانا تھا۔اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے ان پابندیوں میں اس لیے نرمی کی جارہی کہ صورت حال تبدیل ہو گئی۔دلچسپ بات ہے کہ اسرائیلی فوجی بیان میں اس صورت حال کی تبدیلی کو لبنان کے ساتھ اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کا ہونا براہ راست نہیں قرار دیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan