نئی دہلی،29نومبر(ہ س)۔
پریس کانفرنس میں صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے برہما کماری آشرم ہیلتھ وہار سینٹر کی سربراہ بی کے ارمیلا نے بتایا کہ یکم دسمبر کو بھارتی پبلک ہیلتھ وہار میں ’ہر پال اتسو‘ کے عنوان سے ایک موٹیویشن پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں بین الاقوامی موٹیویشن اسپیکر بی کے۔ شیوانی بہن عوام سے خطاب کریں گی۔ اور یہ پروگرام صبح 10:30 بجے شروع ہو کر 1 بجے ختم ہو گا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود کرشنا نگر ضلع کانگریس کے صدر گروچرن سنگھ راجو نے کہا کہ برہما کماری آشرم کے ذریعہ جو سماجی خدمت کا کام کیا جا رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں بلا تفریق عام لوگوں کو ان کی صحت کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے اور انہیں سچائی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی موٹیویشن اسپیکر شیوانی بہن کے ذریعے لوگوں کو ہمیشہ جڑنے، متحد رہنے اور سماج کی خدمت کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔
اس موقع پر بہن بی کے ارمیلا نے بتایا کہ یکم دسمبر کو بھارتی پبلک اسکول کے سوستھیا وہار میں شیوانی بہن کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر دامینی جو کہ ایک گلوکارہ بھی ہیں، اس پروگرام میں شرکت کے لیے گجرات سے آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برہما کماری آشرم 2 سے 4 دسمبر تک سوستھیا وہار بی-135 میں تین روزہ راج یوگ میڈیٹیشن شیور کیمپ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے جس میں ڈاکٹر بی کے دامینی اور ان کی ٹیم موجود لوگوں کو میڈیٹیشن کروائے گی۔ اس کیمپ کا تھیم میجک آف میڈیٹیشن ہے۔ اس موقع پر دیدی نے کہا کہ صحافیوں کی زندگی بہت مصروف اور تناو¿ بھری ہوتی ہے، اس لیے انہیں بھی اس کیمپ میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ وہ مزید توانا ہو کر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔ اس موقع پر بی کے انیل، مہندر لڈا بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais