کاٹھمنڈو، 29 نومبر (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی آئی بی) کی ٹیم نے بھارت کے شہر آسام سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ چند ہفتوں میں نیپال کے 50 سے زائد تاجروں کو فون کرکے ان سے بھتہ وصول کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی مدد سے گرفتار ہونے والے اس شخص کو نیپال کی سرحد پر لایا گیا جس کے بعد اسے نیپالی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا۔
سی آئی بی کے ترجمان ہیویندرا بوگٹی نے جمعہ کو کہا کہ لارنس وشنوئی گینگ کا رکن ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے نیپال کے پچاس سے زیادہ تاجروں، صنعت کاروں اور بینکروں کو فون کیا اور رنگداری طلب کیا۔ وہ لارنس وشنوئی کے نام سے ہندوستانی اور دبئی کے موبائل نمبروں سے کال کرتا تھا اور رنگداری کی رقم ادا کرنے اور ادا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا۔
ایس پی بوگٹی نے بتایا کہ گرفتار شخص ہری پرساد پھوئل نیپال کے جھپا ضلع کا رہنے والا ہے، لیکن وہ پچھلے کچھ سالوں سے نوین پوکھرل کے نام سے آسام کے بارپیٹا میں رہ رہا تھا۔ اس کے پاس وہاں الیکشن کمیشن کی طرف سے بنایا گیا ہندوستانی آدھار کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ بھی ملا تھا۔ سی آئی بی اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اسے دبئی کا سم کارڈ کہاں سے اور کس نے فراہم کیا۔ ،
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی