نوادہ، 28 نومبر (ہ س)۔
نوادہ پولیس نے جمعرات کو ایک رہزن گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ یہ گینگ بینک سے پیسے نکلوانے والوں کو نشانہ بنا کر ان کے پیسے لوٹتا تھا۔ پولیس نے گینگ کے 4 ارکان کو لاکھوں روپے کی لوٹ مار سمیت گرفتار کر لیا۔ تمام ڈاکو اڈیشہ کے جاج پور اور گنجام اضلاع سے بتائے جاتے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں ایک نوجوان نے ضلع کے پرنادبر تھانے میں اپنی بائک کے ٹرنک سے بینک سے لیے گئے 3 لاکھ روپے کی چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔ دریں اثناء پرنادبر تھانہ نے مقدمہ درج کر کے اس معاملے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گیا ضلع کے فتح پور سے گرفتار کیا ہے۔ شاطرڈاکوو¿ں نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ پہلے بینک سے رقم نکلوانے والے لوگوں کی ریکی کرتے ہیں اور پھر موقع دیکھ کر ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں۔
اس معاملے میں پولیس نے اس واقعے میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت چار بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے چوری شدہ 2 لاکھ 85 ہزار روپے برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس نے تمام ڈاکوو¿ں کو جیل بھیج دیا ہے۔
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ