ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل نے گرڈ ریزیلینس فلیکسیبلٹی کیلئے انٹرنیشنل اسمارٹ گرڈز ایکشن نیٹ ورک ایوارڈ برائے ایکسی لنس 2024جیت کر بین الاقوامی اعزاز حاصل کیا
نئی دہلی،14نومبر(ہ س)۔ شمالی دہلی میں 70 لاکھ سے زیادہ آبادی کو بجلی سپلائی کرنے والی معروف پاور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل نے اپنے پروجیکٹ ’انہینسنگ گرڈ ریزیلینس یواینڈ یوزربیہیویئر ڈیمانڈ ریسپانس‘ کے لئے بین الاقوامی اسمارٹ گرڈز ایکشن نیٹ ورک ای
ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل نے گرڈ ریزیلینس فلیکسیبلٹی کیلئے انٹرنیشنل اسمارٹ گرڈز ایکشن نیٹ ورک ایوارڈ برائے ایکسی لنس 2024جیت کر بین الاقوامی اعزاز حاصل کیا


نئی دہلی،14نومبر(ہ س)۔

شمالی دہلی میں 70 لاکھ سے زیادہ آبادی کو بجلی سپلائی کرنے والی معروف پاور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل نے اپنے پروجیکٹ ’انہینسنگ گرڈ ریزیلینس یواینڈ یوزربیہیویئر ڈیمانڈ ریسپانس‘ کے لئے بین الاقوامی اسمارٹ گرڈز ایکشن نیٹ ورک ایوارڈ فار ایکسی لنس 2024 جیت کر بین الاقوامی سطح پر اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ تقریب 2 اکتوبر 2024 کوبرازیل میں منعقد کی گئی تھی جس میں ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے اس پروجیکٹ کو چنندہ کمپنیوں کے درمیان شاندار شراکت کے لیے ’اعزازی تذکرہ‘ بھی ملا۔اس ایوارڈ کے لیے فاتحین کا انتخاب ایک انتہائی ممتاز بین الاقوامی جیوری کے ذریعے گلوبل اسمارٹ انرجی فیڈریشن (جی ایس ای ایف) کے تعاون سے کیا گیا۔ تقریب 1-3 اکتوبر کے دوران 15 ویں کلین انرجی وزارتی میٹنگ (سی ای ایم 15/ایم آئی -9) کے تحت منعقد کی گئی تھی۔ اس بین الاقوامی فورم کا مقصدعالمی سطح پرصاف توانائی معیشت کو اپنانے کی سمت میں جاری موجودہ پالیسیوں اور پروگراموں نیز بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا ہے۔

آئی ایس جی اے این ایوارڈ آف ایکسی لینس دنیا بھر میں نافذ اسمارٹ گرڈ پروجیکٹس میں سے بہتر کی پہچان کرنے کے ساتھ ساتھ اسمارٹ گرڈ میں لیڈرشپ اورانوویشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین طریقوں کے عالمی تبادلے میں تیزی لانے کے لیے کوشاں ہے۔ مزید برآں یہ دیگر بازاروں، ممالک اور خطوں میں متعلقہ تصورات کو فروغ دینے اوران کو اپنانے کیلئے بھی ترغیب دیتا ہے۔ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل اپنے شانداراورجدید توانائی کے حل کے لیے اپنی شناخت قائم کرچکی ہے۔ ڈسکام نے گرڈ کے استحکام اور کارکردگی کو ترجیح دیتے ہوئے قابل اعتماد بجلی سپلائی اوربہتر گرڈ استحکام کے معاملے میں نئے معیارقائم کئے ہیں۔

یہ ایوارڈ حاصل کرنے پرٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کے چیف ایکزیکیوٹیوآفیسرگجانن ایس کالے نے کہاکہ ہم یہ اعزاز حاصل کرکے فخرمحسوس کررہے ہیں۔اسمارٹ گرڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کو فروغ دینے کے ہدف پرگامزن ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کے لیے یہ بین الاقوامی اعزازگرڈ کوالٹی اور ریزیلینس میں اس کی قائدانہ صلاحیت کا اشارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہمیں اسمارٹ گرڈ کے میدان میں ایکسی لینس اوراختراع کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ترغیب دے گا۔ مسٹرکالے نے کہا کہ یہ ایوارڈ اس حقیقت کا بھی اشارہ ہے کہ ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل نے بی ڈی آر پروگرام کے ذریعے ایک قابل ذکر پہل شروع کرکے خود کوہندوستان میں گرڈ ریزیلینس کے اگلے مورچے پر قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیک آورس کے دوران بجلی کی بڑھی مانگ کو پورا کرنے کے مقصد سے تیار بی ڈی آر پروگرام رہائشی نیز کمرشیل دونوں ہی صارفین کواپنی اپنی سطح پربجلی کے زیادہ سے زیادہ کامیاب استعمال کرنے کی سمت میں مضبوطی فراہم کرتا ہے،جس سے گرڈ پربھی دباو کو کم کرنے، ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور توانائی کی پائیداری کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande