علی گرھ، 13 نومبر (ہ س)۔
نارائن ویلفیئر ٹرسٹ، نوئیڈا کے زیراہتمام معذوروں کے لیے15؍اور16؍ نومبر کو دو روزہ مفت مصنوعی اعضاء تقسیم کرنے کا کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ اسمیں معذور افراد کو مصنوعی اعضاء لگائے جائیں گے۔ یہ جانکاری ٹرسٹی اومکار اگروال نے دی ہے۔
اومکار اگروال نے رکمنی وہار گیسٹ ہاؤس میں ٹرسٹ کی میٹنگ میں بتایا کہ کیمپ میں معذور افراد کو بغیر کسی خرچ کے مصنوعی ہاتھ، ٹانگیں، کالیپر اور دیگر معاون آلات فراہم دئے جائیں گے، جو روزمرہ کے کام کے لیے مفید ہیں۔ اس سے معذور افراد کو اپنی زندگی تیز کرنے، خود انحصاری ، باعزت زندگی گزارنے اور روزی کمانے میں مدد ملے گی۔ پراگرام میں اسپارک منڈا فاؤنڈیشن کی ساریکا منڈا ، کمیونٹی آئی کیئر، پونے اور روٹری پونا ڈاؤن ٹاؤن بھی شراکت دار ہیں۔ تنظیم کا مقصد250؍ سے زائد معذور افراد کو امداد فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین راجیش یادو، نوین اگروال، پروین اگروال، وپن اگروال، پی پی متل، منوج گوئل، شبھم گوئل، اکشے گوئل، ابھیشیک جندل، مکیش کمار، سدھارتھ متل، بندو دادا، بنٹی متل، وویک جین، رام کشورگپتا ،چنچل مہیشوری، یویش اگروال، لکی اگروال، رتیش سنگھل، پاراگ اگروال، انوج گرگ وغیرہ موجود تھے۔
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ